عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اعلان کیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین جامع پنشن اسکیم کے تحت اب ریٹائرمنٹ اور موت کی صورت میں گریجویٹی فوائد کے اہل ہوں گے۔ NDA حکومت کے 11 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ اِس اقدام سے سرکاری عملے کی ایک اہم مانگ پوری ہوتی ہے اور یہ ریٹائرمنٹ کے فوائد میں یکسانیت پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضابطے سے قومی پنشن نظام کے تحت سبھی زمروں کے ملازمین کیلئے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزارت کی کئی اصلاحات انتظامی سہولت سے پرے تھیں اور اِن سے وسیع تر سماجی اور ثقافتی پیغامات ظاہر ہوتے ہیں۔
Site Admin | June 18, 2025 10:13 PM
مرکزی حکومت کے ملازمین جامع پنشن اسکیم کے تحت گریجویٹی فوائد کیلئے اہل ہوں گے