December 18, 2025 9:47 PM

printer

مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اپریل 2024 تک کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ملک بھر میں 28 ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیلو انڈیا مراکز پر تربیت فراہم کی گئی ہے۔

مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اپریل 2024 تک کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ملک بھر میں 28 ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیلو انڈیا مراکز پر تربیت فراہم کی گئی ہے۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا ملک بھر میں 991 کھیلو انڈیا مراکز چلائے جا رہے ہیں۔