January 13, 2026 9:30 AM

printer

مرکزی حکومت نے قومی کھیلوں کے انتظام کے ایکٹ، 2025 کے تحت قومی سطح پر کھیلوں کے انتظام (قومی کھیلوں کے ادارے) سے متعلق قواعد وضوابط، 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے

مرکزی حکومت نے قومی کھیلوں کے انتظام کے ایکٹ، 2025 کے تحت قومی سطح پر کھیلوں کے انتظام (قومی کھیلوں کے ادارے) سے متعلق قواعد وضوابط، 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قواعد و ضوابط نمایاں صلاحیت کے حامل کھلاڑیوں کی شمولیت، جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل، انتخابی طریقہئ کار اور کھیلوں کے قومی اداروں اور کھیلوں کی علاقائی فیڈریشنز کے اراکین کے لیے نااہلی کے معیارات کا ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں۔

پیش ہے ایک رپورٹ:                                   V/C Bhanu        

ان ضابطوں میں قومی کھیلوں کے انتخابی پینل سے متعلق دفعات بھی شامل ہیں اور قومی کھیلوں کے بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ یونٹس کے اندراج اور ان کی مدتِ کار کی باضابطہ تجدید کے طریقہئ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔ اہم دفعات میں یہ بھی شامل ہے کہ قومی کھیلوں کے اداروں کی جنرل باڈی میں کم سے کم نمایاں صلاحیت کے حامل چار کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی۔ جنرل باڈی میں خواتین نمایاں کھلاڑیوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے ضابطوں میں واضح طور پر پچاس فیصد خواتین نمایاں کھلاڑیوں کی شمولیت کی شرط رکھی گئی ہے۔ ان ضابطوں میں درجہ بندی پر مبنی ایک معیار بھی مقرر کیا گیا ہے، جسے مختلف کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی حد تک جامع رکھا گیا ہے۔ اس درجہ بندی کے معیار کے تحت دس درجات متعین کیے گئے ہیں، جن کی شروعات گرمی کے اولمپک گیمز، پیرا اولمپک گیمز یا سرمائی اولمپک گیمز میں سونے، چاندی یا کانسی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں سے ہوتی ہے اور یہ قومی کھیلوں یا قومی چیمپئن شپ میں سونے، چاندی یا کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں تک محیط ہیں۔

ثقلین اختر کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں…….