January 3, 2026 10:11 AM | Meity Gorka

printer

مرکزی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے فحش مواد کے معاملے پر AI ٹول Grok سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فرام X کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں اس سے فحش مواد کو ہٹانے کیلئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فحش مواد تخلیق کرنے اور شیئر کرنے کے لیے Grok-AI کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ بھارت میں آپریٹ کرنے والے X کے اعلیٰ تعمیلی افسر کو لکھے گئے ایک خط میں وزارت نے کہا کہ صارفین کے ذریعے فرضی اکاؤنٹس بنانے  Generate کرنے اور خواتین کے فحش Images یا ویڈیوز تیار کرنے اور شیئر کرنے میں Grok-AI کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ Grok-AI کے ذریعے اطلاعاتی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 اور IT ضابطوں 2021 کے تحت انضباطی ضابطوں کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے۔

وزارت نے زور دے کر کہا کہ IT ایکٹ اور IT ضابطے 2021 کی تعمیل کیا جانا لازمی ہے۔ وزارت نے AI پر مبنی سروسز کے ذریعے فحش اور غیر مناسب مواد تخلیق کرنے و شیئر کرنے کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائی کے متعلق رپورٹ فوری طور پر طلب کی ہے۔

الیکٹرانکس اور IT کی وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ضابطوں کی عدم تعمیل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف سخت قانونی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔