January 17, 2026 10:40 AM

printer

مرکزی حکومت نے سال 2024-25 کے دوران، کسانوں کیلئے کیمیاوی کھادوں کی ریکارڈ دستیابی کو یقینی بنایا ہے، تاکہ زراعت سے متعلق ضرورتوں کو بروقت پورا کیا جاسکے

مرکزی حکومت نے سال 2024-25 کے دوران، کسانوں کیلئے کیمیاوی کھادوں کی ریکارڈ دستیابی کو یقینی بنایا ہے، تاکہ زراعت سے متعلق ضرورتوں کو بروقت پورا کیا جاسکے۔ کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت نے بتایا کہ کیمیاوی کھادوں کی تقریباً 152 کروڑ 50 لاکھ بوریوں کی، قومی ضرورت کے ایک اندازے کے مطابق، حکومت نے تقریباً 176 کروڑ 79 بوریوں کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اِس اضافی دستیابی سے، پورے ملک میں کسانوں کی مدد اور بلارکاوٹ زرعی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔×