مرکزی حکومت نے آندھراپردیش اور مغربی بنگال میں دیہی بلدیاتی اداروں کی خاطر مالی برس 2025-26 کیلئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ جاری کی ہیں۔ آج پنچایتی راج کی وزارت نے مطلع کیا کہ آندھراپردیش کو 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی گئی ہے، جو اُس گرانٹ کی پہلی قسط ہے، جسے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس رقم سے ریاست کی سبھی 13 ضلع پنچایتوں، 650 اہل بلاک پنچایتوں اور 13 ہزار سے زیادہ اہل گرام پنچایتوں کو فائدہ ہوگا۔ مغربی بنگال کیلئے 680 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔×
Site Admin | October 9, 2025 3:15 PM
مرکزی حکومت نے آندھراپردیش اور مغربی بنگال میں دیہی بلدیاتی اداروں کی خاطر مالی برس 2025-26 کیلئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ جاری کی ہیں