مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی کے خلاف جاری آپریشن Charkra-V کے تحت 8 ریاستوں میں 42 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی ہے۔ آسام، مغربی بنگال، بہار، اترپردیش، مہاراشٹر، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو ریاستوں میں تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی۔ کارروائی کے دوران CBI نے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ CBI نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس کارروائی کے دوران ٹیلی مواصلات آپریٹرس کے سِم فروخت کرنے والے ایجنٹوں کے متعدد ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی۔ یہ ایجنٹس، مبینہ طور پر سِم کارڈس جاری کرنے میں سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد اور ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نامعلوم ایگزیکٹیو کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔
Site Admin | May 11, 2025 10:20 PM
مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی کے خلاف جاری آپریشن Charkra-V کے تحت 8 ریاستوں میں 42 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی ہے