مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے، GainBitcoin کرپٹو کرنسی گھپلے کے سلسلے میں ملک بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ تلاشی کی یہ مربوط کارروائیاں دلّی NCR، پُنے، چنڈی گڑھ، ناندیڑ، کولہا پور اور بینگلورو سمیت بڑے شہروں میں کی جارہی ہیں، جن میں کلیدی ملزمان سے تعلق رکھنے والے مقامات کی تلاشی لی جارہی ہے۔ GainBitcoin اجیت بھاردواج کے ساتھ ساتھ امت بھاردواج اور ایجنٹوں کے اُن کے نیٹ ورک کے ذریعے 2015 میں شروع کی گئی ایک مبینہ Ponzi اسکیم تھی۔ دھوکہ دھڑی کی اس اسکیم نے سرمایہ کاروں کو یہ کہہ کر راغب کیا کہ وہ 18 مہینے کیلئے Bitcoin میں دس فیصد ماہانہ فائدہ حاصل کریں گے۔سرمایہ کاروں کو ایکسچینجز سے Bitcoin خریدنے کی حوصلہ افزائی کی گئی نیز انھیں کلاؤڈ مائننگ کنٹریکٹس کے ذریعے GainBitcoin میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ترغیب دی گئی۔ ملک بھر میں کثیر FIRs درج کی گئیں، جن میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دھڑی اور پیسہ اینٹھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
Site Admin | February 25, 2025 9:29 PM
مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے، GainBitcoin کرپٹو کرنسی گھپلے کے سلسلے میں ملک بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیں