مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے تعاون سے مطلوب مفرور ملزم، امن کو امریکہ سے بھارت واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ CBI کے مطابق، دلّی کے ہوائی اڈے پر ہریانہ پولیس کی ایک ٹیم نے امن کو حراست میں لے لیا۔امن عرف امن بھینسوال، ہریانہ پولیس کو قتل، فساد اور مجرمانہ سازش سے متعلق سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ وہ ایک بدنامِ زمانہ مجرم ہے اور لارنس بشنوئی گینگ کا اہم رکن ہے۔ اس سے قبل، امن کو بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اُسے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ تاہم، امن نے عدالتی کارروائی کا سامنا نہیں کیا اور ملک سے فرار ہوگیا۔ ہریانہ پولیس کی درخواست پر CBI نے انٹرپول کے ذریعے اس کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔
Site Admin | January 7, 2026 9:56 PM
مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے تعاون سے مطلوب مفرور ملزم، امن کو امریکہ سے بھارت واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔