ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 9:38 AM | CBI Searches

printer

مرکزی تحقیقاتی بیورو، CBI نے بڑے پیمانے پر منظم طریقے سے سائبر سے چلنے والے عارضی روزگار اور سرمایہ کاری دھوکہ دہی سے متعلق معاملے میں کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کئی مقامات پر تلاشی کی مہم انجام دی ہے۔

مرکزی تحقیقاتی بیورو، CBI نے بڑے پیمانے پر منظم طریقے سے سائبر سے چلنے والے عارضی روزگار اور سرمایہ کاری دھوکہ دہی سے متعلق معاملے میں کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کئی مقامات پر تلاشی کی مہم انجام دی ہے۔ آپریشن چکر-V کے تحت کی گئی کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پورے بھارت میں ہزاروں معصوم لوگوں کے ساتھ آن لائن اسکیموں کے ذریعے مبینہ طور پر کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کی گئی۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ ملزمان اور ان کے معاونین نے پورے بھارت اور خاص طور پر بنگلورو میں Shell کمپنیوں کا ایک پیچیدہ نیٹ ورک قائم کیا تاکہ وہ اپنے مجرمانہ عمل کو انجام دے سکیں۔

دھوکے باز، جن میں غیر ملکی کارندے بھی شامل ہیں، جعلی تصدیق نامے استعمال کر رہے تھے اور انھوں نے دھوکے سے ڈجیٹل دستخط حاصل کیے، بہت سی Shell کمپنیاں قائم کیں اور متاثرین سے رقم حاصل حاصل کرنے کیلئے بہت سے بینک کھاتے کھولے۔ بہت سے بھارتی شہری غیر ملکیوں کے زیر کنٹرول اداروں کی ہدایت پر کام کر رہے تھے جو غیر قانونی آن لائن Gambling  اور سرمایہ کاروں سے متعلق دھوکہ دہی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اس نے مزید کہا کہ ان Shell کمپنیوں سے وابستہ کھاتوں میں کافی زیادہ مالی آمد کا پتہ لگایا گیا، جس سے دھوکہ دہی پر مبنی ایک بڑے بین الاقوامی سائبر نیٹ ورک کا اشارہ ملتا ہے۔×