August 26, 2025 2:31 PM

printer

مرکزی آبی کمیشن نے بہار میں پٹنہ اور بھاگلپور سمیت کئی مقامات پر دریائے گنگا کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے سے متعلق اورنج الرٹ جاری کیا ہے

مرکزی آبی کمیشن نے بہار میں پٹنہ اور بھاگلپور سمیت کئی مقامات پر دریائے گنگا کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے سے متعلق اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ کمیشن نے کئی علاقوں میں پانی بھرجانے کے بارے میں بھی وارننگ جاری کی ہے کیونکہ آج صبح پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرگئی۔ اپنے خصوصی بلیٹن میں کمیشن نے کہا ہے کہ دریائے گنگا کے پانی کی سطح کئی مقامات پر خطرے کے نشان کو پار کرگئی ہے، لہٰذا لوگوں کو احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ کمیشن کے مطابق پٹنہ میں گاندھی گھاٹ اور Hathidah میں دریا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہوگئی ہے۔ آج صبح Azamabad اور بھاگلپور کے کَھلگاؤں میں بھی دریا کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔