October 17, 2025 9:44 PM

printer

مرکزنے لداخ میں ہوئے تشدد کی جوڈیشئل انکوائری کا حکم دیا ہے جس میں چار افراد کی جانیں تلف ہوئیں

وزارت داخلہ نے اُن وجوہات کا پتہ لگانے کے سلسلے میں جوڈیشئل انکوائری کا حکم دیا ہے جن کی وجہ سے لیہہ میں امن وقانون کی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی اور پولیس کارروائی کی ضرورت پیش آئی اور جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ پچھلے ماہ کی 24 تاریخ کو لیہہ قصبے میں امن وقانون کی تشویشناک صورتحال پیدا ہونے کے بعد یہ واقعہ ہوا تھا۔ جوڈیشئل انکوائری سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس بی ایس چوہان کریں گے۔ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اور سیشن جج موہن سنگھ پریہار، جوڈیشئل سکریٹری اور تُشار آنند انتظامی سکریٹری کے طور پر اُن کی معاونت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔