مردوں کے ICC چیمپئنس ٹرافی کرکٹ میں، کل رات لاہور کے قزافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رن سے شکست دی۔ اس ہار کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ جیت کے لیے 326 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 49 اوورس 5 گیندوں میں 317 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس سے پہلے افغانستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے مقررہ 50 اوورس میں 7 وکٹ پر سلامی بلّے باز ابراہیم زدران کے ICC چیمپئنس ٹرافی کی تاریخ میں 146 گیندوں میں 177 رن کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کی مدد سے 325 رن بنائے۔ زدران نے اسی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے کھلاڑی Ben Duckett کے سابقہ ریکارڈ 165 رن کے اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آج راوَلپنڈی کے مقام پر چیمپئنس ٹرافی کے گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔×