March 3, 2025 9:34 PM

printer

مردوں کے ICC چمپئنز ٹرافی کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کل دبئی میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں کل دبئی میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔میچ سے پہلے آج اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے یقین ظاہر کیا کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی حکمت عملی وہی رہے گی جو گذشتہ تین میچوں میں رہی۔ روہت شرما نے مزید کہا کہ دونوں ٹیموں پر دباؤ رہے گا، تاہم جیت کو یقینی بنانے کیلئے اپنے منصوبے پر قائم رہنا ضروری ہے۔
اس سے پہلے، کل رات دبئی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو اپنے آخری لیگ میچ میں 44 رن سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت گروپ اے کے سبھی تین میچ جیت کر سرفہرست ہے۔ بدھ کے روز لاہور میں دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ گروپ B کی فاتح جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں اتوار کو فائنل مقابلہ کھیلیں گی۔