ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلوں میں، بھارتی نشانے باز اور اولمپک فاتح ایشوری پرتاپ سنگھ تومر نے چاندی کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا انفرادی عالمی چیمپئن شپ تمغہ جیتا ہے۔

مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلوں میں، بھارتی نشانے باز اور اولمپک فاتح ایشوری پرتاپ سنگھ تومر نے چاندی کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا انفرادی عالمی چیمپئن شپ تمغہ جیتا ہے۔ تومر نے کل قاہرہ میں اس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایئر پسٹل مقابلوں کے نئے عالمی چیمپئن سمراٹ رانا اور دفاعی چیمپئن ایشا سنگھ نے بھی 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔ گزشتہ روز جیتے گئے تمغوں کے ساتھ جاری مقابلوں میں بھارت کے مجموعی تمغوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جن میں سونے کے تین، چاندی کے پانچ اور کانسے کے تین تمغے شامل ہیں۔ ×