دبئی میں 19 سال سے کم عمر کے ایشیاء کرکٹ کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ، دبئی کے ICC اکیڈمِک گراؤنڈ میں بھارتی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے 10 بجے کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کی قیادت Ayush Mhatre کریں گے اور اس ٹیم کا مقصد نویں مرتبہ بھی خطاب جیتنا ہے۔ بھارت نے جمعے کو سیمی فائنل میں سری لنکا پر 8 وکٹ سے جیت حاصل کرنے کے بعد فائنل میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔
اس سے پہلے بھارت نے گروپ مرحلے کے میچ میں پاکستان کو ہرایا ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں بھارت کی بلّے بازی شاندار رہی۔ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں میں Abhigyan Kundu، ویبھَو سوریہ ونشی اور Aaron George شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے 4 میچوں میں دِپیش دویندرن نے سب سے زیادہ 11 وکٹ حاصل کئے۔