آج Queensland کے Carrara Oval کرکٹ میدان میں چوتھی ٹی-ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو 48 رن سے ہرا دیا۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت کی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو-ایک سے سبقت لے لی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم نے 20 اوورس میں آٹھ وکٹ پر 167 رن بنائے۔ شبھمن گِل نے سب سے زیادہ 46 رن بنائے۔ جواب میں 168 رن کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 18 اوورس دو گیندوں میں 119 رن پر آئوٹ ہوگئی۔ کپتان Mitchell Marsh نے آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ 30 رن بنائے۔ واشنگٹن سُندر نے تین وکٹ لئے جبکہ Shivam دوبے اور اکشر پٹیل نے دو-دو وکٹ لئے۔ اکشرپٹیل کو آل رائونڈ کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انھوں نے 11 گیندوں میں 21 رن بنائے اور دو وکٹ بھی لئے۔
Site Admin | November 6, 2025 9:26 PM
مردوں کے کرکٹ میں Carrara میں بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 48 رن سے ہرا دیا۔ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو-ایک سے سبقت حاصل کرلی ہے