مردوں کی کرکٹ میں آج Adelaide میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق اب سے کچھ دیر بعد 9 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے، کیونکہ اِس میچ میں شکست ہونے کی صورت میں وہ سیریز بھی ہار جائے گا۔
آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ 7 وکٹ سے جیت لیا تھا۔
ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ٹی-ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔×