October 24, 2025 9:25 PM

printer

مردوں کے کرکٹ میں کل سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارتی ٹیم تین-صفر کی ہار سے بچنے کی بھر پور کوشش کرے گی

مردوں کے کرکٹ میں کل سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارتی ٹیم تین-صفر کی ہار سے بچنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ یہ میچ صبح 9 بجے سے کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم، سیریز میں دو-صفر سے آگے ہے۔ ODI میں سر فہرست بھارتی ٹیم نے ایک کے بعد ایک میچ میں شکست کا سامنا کیا ہے۔ اِس سے پہلے اُس نے لگاتار 8 میچ میں جیت حاصل کی تھی۔ سرکردہ بلے باز وراٹ کوہلی کی کار کردگی، بھارتی ٹیم کیلئے تشویش کا باعث ہے کیونکہ وہ ODI کے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ لگاتار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کے نئے کپتان شُبھمن گل بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔