January 19, 2026 9:55 AM | Cricket ODI

printer

مردوں کے کرکٹ میں نیو زیلینڈ نے تیسرے ODI میں بھارت کو 41 رن سے شکست دے کر سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔

مردوں کے کرکٹ میں، کَل رات اندور میں تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 41 رن سے ہرایا۔ جیت کیلئے 338 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 46 اوورز میں 296 رن ہی بناسکی۔ صرف 13 اوورز میں 4 وکٹ کھونے کے بعد بھارتی ٹیم مشقت کرتی ہوئی نظر آئی، البتہ وِراٹ کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی اور بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائے۔

اِس سے پہلے، فیصلہ کن میچ میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 337 رن بنائے۔ Daryl Mitchell کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ اِس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم دو-ایک سے سیریز بھی جیت گئی۔ بھارت کو صرف پہلے میچ میں ہی جیت حاصل ہوئی تھی۔×