December 9, 2025 9:36 AM

printer

مردوں کے کرکٹ میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹی-ٹوینٹی میچوں کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔

مردوں کے کرکٹ میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹی-ٹوینٹی میچوں کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔ پہلا میچ اوڈیشہ کے کٹک کے Barabati اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ اس دوران بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے تصدیق کی ہے کہ ہاردک پانڈیا اور شُبھمن گِل دونوں چوٹ سے اُبھرنے کے بعد اس سیریز میں واپسی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نائب کپتان شُبھمن گِل نے BCCI کے سینٹر آف ایکسیلنس میں صحتیابی کا اپنا دورانیہ مکمل کرلیا ہے۔ BCCI کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں گِل نے کہا کہ Skill اور فِٹنس تربیت کے بعد وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں دو-ایک کی جیت کے بعد بھارت ٹی-ٹوینٹی سیریز کی شروعات کررہا ہے۔×