مردوں کے کرکٹ میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ راجکوٹ کے نرجن شاہ اسٹیڈیم میں کَل شام کھیلے گئے میچ میں جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیریز 1-1 سے برابر کرلی ہے۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے 285 رن کے نشانے کیلئے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 47 اوورز اور 3 گیندوں میں یہ ہدف حاصل کرلیا۔ اِس میں ڈیرل مِشیل کے ناٹ آؤٹ 131 رن کی بہترین اننگز شامل ہے۔ ڈیرل مِشیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مشیل کے علاوہ، Will Young نے 87 رن کی اننگز کھیلتے ہوئے مشیل کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کیلئے 162 رن جوڑے۔ سیریز میں برقرار رہنے کیلئے نیوزی لینڈ کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔
بھارت کی جانب سے ہرشِت رانا، کُلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا نے ایک-ایک وکٹ لیے، تاہم وہ نیوزی لینڈ کو بھارت کی جانب سے دیے گئے بڑے ہدف تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہے۔×