November 13, 2025 9:40 AM | Cricket Test IND SA

printer

مردوں کے کرکٹ میں بھارت کَل سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں بھارت کَل سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ پہلا میچ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں کھیلا جائے گا۔ شبھمن گل کی قیادت والی بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف بھی جیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہے گی۔ عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ کی مہم میں تیزی آگئی ہے اور بھارت درجہ بندی میں تیسرے مقام پر ہے۔

اپنے 2025-27 ڈبلیو ٹی سی دور کے آغاز کے بعد بھارت نے انگلینڈ میں دو، دو سے برابری کی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو صفر سے سیریز جیتی۔ دوسری طرف عالمی چیمپین جنوبی افریقہ نے پچھلے ماہ پاکستان میں ایک۔ایک سے برابری کی تھی۔

بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ Ryan Ten Doeschate نے کہا کہ بھارت کے اگلے سال WTC فائنل میں پہنچنے کیلئے اس سیریز کی کافی اہمیت ہے۔

اس دوران بھارت اے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج گجرات کے شہر راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ سبھی میچ نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔