مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان Anderson Tendulkar ٹرافی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سہ پہر برمنگھم کے Edgbaston میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شبھمن گل نے جسپریت بمراہ کی دستیابی کی تصدیق کی ہے، تاہم اُن کی شمولیت کے بارے میں آخری فیصلہ ٹیم انتظامیہ کی میٹنگ لیا جائے گا۔ اگر تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آرام دیا جاتا ہے تو آکاش دیپ کو اُن کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ دو اسپین گیندبازوں کے ساتھ کھیلنے کا بھی منصوبہ ہے، جس کے تحت واشنگٹن سندر کی شمولیت کا امکان زیادہ ہے۔ دوسری جانب میزبان انگلینڈ نے Leeds کے Headingley میں کھیلے گئے سیریز کے شروعاتی ٹسٹ میچ کے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ اِس میچ میں انگلینڈ نے 5وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
Site Admin | July 2, 2025 2:59 PM
مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سہ پہر برمنگھم کے Edgbaston میں کھیلا جائے گا۔