مردوں کے کرکٹ میں کل رات، ناگپور کے وِدربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں 5 ٹی-ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے نیو زیلینڈ کو 48 رن سے ہرایا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے نیو زیلینڈ کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 238 رن بنائے۔ جیت کیلئے 239 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے نیو زیلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر صرف 190 رن ہی بنا سکی۔ ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرا ٹی-ٹوئنٹی میچ کل رائے پور کے شہید ویر نرائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔×
Site Admin | January 22, 2026 9:20 AM | CRICKET- T20
مردوں کے کرکٹ میں، ناگپور میں 5 ٹی-ٹوئنٹی میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے نیو زیلینڈ کو 48 رن سے ہرایا۔