January 12, 2026 9:42 AM

printer

مردوں کے کرکٹ میں، میزبان بھارت نے وڈودرا میں تین میچوں کی سریز کے پہلے ODI میں نیو زیلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرایا۔

مردوں کے کرکٹ میں، بھارت نے کَل رات گجرات کے وَڈودرا میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ جیت کیلئے 301 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بھارت نے 49 اوورز میں 6 وکٹ پر 306 رن بنائے۔ کپتان روہت شرما کے 26 رن پر جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد، وِراٹ کوہلی اور شبھمن گل نے دوسرے وکٹ کیلئے 118 رن کی اہم ساجھیداری کی۔ گِل نے 71 گیندوں میں 56 رن، جبکہ کوہلی نے 91 گیندوں میں شاندار 93 رن بنائے۔ اِس دوران وِراٹ کوہلی، سچن تیندولکر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی میچوں میں سب سے تیز 28 ہزار رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 300 رن بنائے۔

سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو راجکوٹ میں، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔×