November 23, 2025 9:34 AM | Men's Cricket

printer

مردوں کے کرکٹ میں، جنوبی افریقہ گوہاٹی کے Barsapara کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن، بھارت کے خلاف چھ وکٹ پر 247 کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں، جنوبی افریقہ گوہاٹی کے Barsapara کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن، بھارت کے خلاف چھ وکٹ پر 247 کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے کھیلا جائے گا۔

Senuram Muthusamy اور Kyle Verreynne ناٹ آؤٹ کریز پر موجود تھے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کلدیپ یادو نے تین وکٹ، جبکہ جسپریت بُمرا، محمد سراج اور روینڈر جڈیجہ نے پہلے دن ایک۔ایک وکٹ حاصل کیا۔

اِس سے قبل مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اِس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان شبھمن گِل، گردن کی چوٹ کے سبب دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رن سے ہرا دیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔