مردوں کے کرکٹ میں، جنوبی افریقہ نے کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 30 رن سے ہراکر، دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ جیت کیلئے درکار 124 رن کے نشانہ کیلئے کھیلتے ہوئے، بھارت، اپنی دوسری اننگز میں محض 93 رن پر آل آئوٹ ہوگیا۔ بھارت اپنی دوسری اننگز میں، 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کیونکہ کپتان شبھمن گل کَل کے کھیل کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے آج نہیں کھیل رہے تھے۔ اِس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں153 رن بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ Temba-Bavuma نے جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ 55 رن بنائے اور وہ آخر تک آئوٹ نہیں ہوئے۔
Site Admin | November 16, 2025 9:42 PM
مردوں کے کرکٹ میں، جنوبی افریقہ نے کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 30 رن سے ہراکر، دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے