مردوں کے کرکٹ میں، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی-ٹوئنٹی میچ آج شام 7 بجے دھرم شالہ کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 5 میچوں کی سیریز فی الحال ایک-ایک سے برابری پر ہے۔ جمعرات کے روز نیو چنڈی گڑھ کے Mullanpur میں کھیلے گئے میچ میں 51 رن سے ملی بڑی ہار کے بعد، سوریہ کمار یادو کی قیادت والی بھارتی ٹیم، سیریز میں واپسی کرنے کی کوشش کرے گی۔
اِس سیریز کا چوتھا میچ بدھ کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل میچ جمعے کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔