مردوں کے کرکٹ میں، آج گواہاٹی کے بَرسا پاڑا کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کو پہلی اننگز میں 201 رَن پر آل آؤٹ کردیا۔ مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 288 رَن کی بڑی سبقت حاصل کرلی تھی۔
آج شام کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 26 رَن بنالئے تھے۔ ایک وقت آج صبح بھارتی ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 95 رَن تھا لیکن اُس کے بعد اچانک اننگز لڑکھڑا گئی اور محض 27 رَن پر اُس کے اگلے چھ وکٹ گرگئے۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز Marco Jansen نے چھ وکٹ حاصل کئے۔
اِس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رَن بنائے تھے۔ اِس ٹسٹ میچ میں وکٹ کیپر بلے باز رِشبھ پَنت بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں پہلے ٹسٹ میچ میں بھارت کو 30 رَن سے ہرایا تھا۔
Site Admin | November 24, 2025 9:28 PM
مردوں کے کرکٹ میں، آج گواہاٹی کے بَرسا پاڑا کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کو پہلی اننگز میں 201 رَن پر آل آؤٹ کردیا