مردوں کے کرکٹ میں، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے گواہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ وکٹ کیپر و بلے باز شبھ پنت، بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں کیونکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں گردن کی چوٹ کے سبب اصل کپتان شبھمن گل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رن سے شکست دی تھی۔ میزبان بھارت دو میچوں کی سیریز کو ایک۔ایک سے برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔x