مردوں کے کرکٹ میں، آج شام لکھنؤ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی-ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چھوتا ٹی-ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ لکھنؤ میں بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت 5 میچوں کی سیریز میں دو-ایک سے سبقت لیے ہوئے ہے اور حریف ٹیم کے خلاف یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہے گا۔ 5 ویں اور آخری میچ جمعہ کے روز احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اِس دوران، بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل بیماری کی وجہ سے سیریز کے باقی دو میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ اکشر پٹیل کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے دونوں میچوں کیلئے شہباز احمد کو منتخب کیا ہے۔×