مردوں کے کرکٹ میں، تین میچوں کی ODI سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ آج دوپہر چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں، شہید ویر نارائن سنگھ بین الاقوامی اسٹیڈئم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو اِس سیریز میں فی الحال ایک-صفر کی سبقت حاصل ہے۔ اُس نے پہلے ODI میں جنوبی افریقہ کو 17 رن سے شکست دی تھی۔
ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں وِراٹ کوہلی کی 52 ویں سینچری اور کُلدیپ یادو کے 4 وکٹ کی بدولت بھارت نے اِس میچ میں شاندار جیت حاصل کی۔×