مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ میں دبئی میں گروپ۔A کے تحت کھیلے جارہے میچ میں UAE نے بھارت کو 58 رن کا جیت کا نشانہ دیا ہے۔
بھارت نے میزبان UAE کو 13 اوورز اور ایک گیند میں 57 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔ بھارت کیلئے کلدیپ یادو نے 4 اور شیوم دوبے نے 3 وکٹ حاصل کیے۔
اِس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
کل، ابوظہبی میں گروپ۔B کے ایک مقابلے میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رن سے ہرا دیا تھا۔ یہ گروپ۔B کا افتتاحی میچ تھا، جس میں سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔ گروپ سے دو سرفہرست ٹیمیں سُپر فور مرحلے میں داخل ہوں گی۔ x