February 26, 2025 10:08 PM

printer

مردوں کے آئی سی سی چمپئنس ٹرافی میں لاہور میں افغانستان نے انگلینڈ کیلئے 326 رن کا نشانہ رکھا ہے

مردوں کے ICC چمپئنس ٹرافی کرکٹ میں لاہور کے Gaddafi اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے۔ 326 رن کے جیت کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے انگلینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 35 اوورس میں 4 وکٹ پر 208 رن بنا لئے تھے۔

اس سے پہلے افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 7 وکٹ پر 325 رن بنائے۔ افتتاحی بلے باز ابراہیم Zadran نے سب سے زیادہ 177 رن بنائے۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز Jofra Archer نے 64 رن دے کر 3 وکٹ لئے۔ یہ میچ، دونوں ہی ٹیموں کیلئے نہایت ہی اہم ہے کیونکہ ہارنے والی ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

انگلینڈ اور افغانستان دونوں ہی ٹیمیں گروپ-B میں اپنے اپنے میچ ہار کر سب سے نیچے ہیں۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے تین تین پوائنٹس ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔