December 15, 2025 9:45 AM | India SA T20 Cricket

printer

مردوں کی کرکٹ میں: دھرم شالہ میں بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

کرکٹ میں، کَل رات دھرم شالہ میں بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ اِس طرح بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو-ایک کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کے سامنے 118 رن کا نشانہ رکھا تھا۔ بھارت نے صرف 15 اوورس اور پانچ گیندوں میں 3 وکٹ کھوکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔

ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ 35 رن بنائے جبکہ تلک ورما نے 25 رن اسکور کیے اور آخر تک آؤٹ    نہیں ہوئے۔

اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ سے بلے بازی کرنے کو کہا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 117 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 کپتان Aiden Markaram نے سب سے زیادہ 61 رن بنائے۔

بھارت کی طرف سے ارش دیپ سنگھ، ہرشت رانا،  ورون چکرورتی اور کُلدیپ یادو نے دو – دو وکٹ لیے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔