ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 2:52 PM

printer

مردوں کی کرکٹ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان Brisbane میں فائنل میچ شروع ہوگیا ہے

مردوں کے کرکٹ میں، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پانچ میچوں کی ٹی۔ٹوئینٹی سیریز کا آخری میچ آج Brisbane کے Gabba  شہر میں جاری ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے جمعرات کے روزQueensland  میں، Carrara Oval کے مقام پر کھیلے گئے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو 48 رن سے ہرایا تھا۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے سیریز میں دو-  ایک سے سبقت حاصل کرلی تھی۔ بھارتی ٹیم اِس سیریز کو جیتنے کی کوشش کرے گی، جبکہ آسٹریلیا اِس آخری میچ میں مہمان ٹیم کے اِسپن گیند بازوں کا مقابلہ کرے گی۔