December 18, 2025 9:18 AM | Men's Cricket

printer

مردوں کی کرکٹ میں، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل رات لکھنؤ میں بہت زیادہ کہرے کی وجہ سے ترک کر دیا گیا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کل رات بہت زیادہ کہرے کی وجہ سے ترک کر دیا گیا۔ یہ میچ لکھنؤ کے Ekana اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ کئی بار معائنہ کرنے کے بعد امپائروں نے یہ میچ ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو بدستور دو-ایک کی سبقت حاصل ہے۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔×