مردوں اور خواتین کا ہاکی انڈیا ماسٹرز کپ آج چنئی میں شروع ہو رہا ہے، جو 10 دن جاری رہے گا۔

مردوں اور خواتین کا ہاکی انڈیا ماسٹرز کپ آج چنئی میں شروع ہو رہا ہے، جو 10 دن جاری رہے گا۔ اس میں   40 سال سے زیادہ عمر کے مرد کھلاڑی اور 35 سال سے زیادہ عمر کی خاتون کھلاڑی حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں مردوں کی 12 ٹیمیں، جبکہ خواتین کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گروپ میچوں کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلے ہوں گے اور اس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔

خواتین کے زمرے میں، شروع کے میچوں میں میئر رادھا کرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں، ہماچل پردیش کا مقابلہ مہاراشٹر سے اور کرناٹک کا کیرالہ سے ہوگا۔

مردوں کے زمرے کے پہلے میچ میں، اسی میدان پر پنجاب کا سامنا پدّوچیری سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے  شروع ہوگا۔

یہ اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، جس سے بھارت میں ہاکی کے آزمودہ کار کھلاڑیوں کو ایک خصوصی پلیٹ فارم مل سکے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔