مردم شماری 2027 کے دوران، ایک خصوصی ویب پورٹل دستیاب کرایا جائے گا، جہاں از خود اپنی تفصیلات درج کی جاسکتی ہیں۔ یہ مردم شماری 2027 کے دونوں مرحلوں کیلئے دستیاب ہوگا۔ اپنی سلسلے وار سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت کے رجسٹرار جنرل اور Census کمشنر نے کہا کہ یہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی اور انگریزی، ہندی اور مقامی زبانوں میں موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اعداد وشمار جمع کئے جائیں گے۔ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں اپریل 2026 سے مکانوں کی فہرست تیار کی جائے گی اور مکانوں کی گنتی کی جائے گی، جبکہ آبادی سے متعلق تفصیلات جمع کرنے کا کام دوسرے مرحلے میں انجام دیا جائے گا۔
Site Admin | July 7, 2025 10:12 PM
مردم شماری 2027، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔ اس دوران، انگریزی، ہندی اور مقامی زبانوں میں موبائل ایپس کے ذریعے اعداد وشمار جمع کئے جائیں گے