ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 21, 2025 9:39 AM | BHUPENDER CHEETAH

printer

مدھیہ پردیش کے Kuno نیشنل پارک میں بھارت میں پیدا ہونے والی پہلی مادہ چیتا نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے محکمے کے وزیر بھوپیندر یادو نے مطلع کیا ہے کہ بھارت میں پیدا ہوئی مادہ چیتا Mukhi نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب یادو نے کہا کہ حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت میں پیدا ہوئی مادہ چیتا نے بچوں کو جنم دیا ہے۔ پروجیکٹ چیتا کیلئے اِسے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس نسل کے چیتوں کے ماحول کو اپنانے، اُن کی صحت اور طویل مدّتی امکانات کے سلسلے میں یہ ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید مطلع کیا کہ مادہ چیتا اور اُس کے بچے صحتمند ہیں۔×