مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اندور میں آلودہ پینے کے پانی کے واقعے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اندور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر کو فوری طور پر اندور سے تبادلے کے احکامات دیے اور انچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر سے پانی کی تقسیم کے کاموں کی ذمہ داری واپس لینے کا بھی حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ اندور میں آلودہ پینے کے پانی کے واقعے کے بعد ریاست کے دیگر حصوں کیلئے بھی اصلاحی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو وقت کی پابندی کے ساتھ ایک ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔×
Site Admin | January 3, 2026 10:10 AM | MP Contaminated Water
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اندور میں آلودہ پینے کے پانی کے واقعے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔