January 2, 2026 9:42 PM

printer

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے آج اندور میں آلودہ پانی کے پینے سے ہوئی اموات کے معاملہ میں ریاستی حکومت کے ذریعہ لیے گیے اقدامات کا جائزہ لیا

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے آج اندور میں آلودہ پانی کے پینے سے ہوئی اموات کے معاملہ میں ریاستی حکومت کے ذریعہ لیے گیے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے اندور کے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور اڈیشنل کمشنر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے اندور کے اڈیشنل کمشنر کا فوری طور پر اندور سے باہر تبادلۂ کرنے، اور پانی کی ترسیل کے ذمہ دار سپریٹنڈنٹ انجینئر سے پانی کی ترسیل کا کام واپس لینے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیاکہ اندور میں پینے کے آلودہ پانی کے واقعہ کے بعد حکومت کی جانب سے ریاست کے دیگر حصوں میں بھی اصلاحی اقدامات کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ متعلقہ اہلکاروں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ سے متعلق مقرر وقت پر مبنی ایک عملی منصوبہ بنائے۔ اس دوران مدھیہ پردیش حکومت نے آج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بینچ کے سامنے اندور کے Bhagirathpura علاقے میں پینے کے آلودہ پانی سے ہوئے حادثہ سے متعلق ایک جائزہ رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے اس جائزہ رپورٹ پر تفصیلی سنوائی کے لئے اس ماہ کی چھ تاریخ مقرر کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔