مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو نے کہا ہے کہ وِیرانگنا دُرگا وَتی ٹائیگر ریزر اگلے سال مانسون سے قبل ریاست میں چیتوں کا ایک نیا مسکن بن جائے گا۔ افریقہ سے چیتوں کو کامیابی کے ساتھ Kuno نیشنل پارک لائے جانے کے تناظر میں ایسا ہورہا ہے۔
ریاستی کابینہ نے چیتوں کیلئے ریاست میں تیسرے ٹھکانے کے طور پر ساگر ضلعے میں Nauradehi کے مقام پر ویرانگنا دُرگا وَتی ٹائیگر فورس قائم کرنے کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ Sheopur میں Kuno نیشنل پارک میں چیتوں کا پہلا باڑا ستمبر 2022 میں کھولا گیا تھا، جبکہ دوسرا اِس سال اپریل میں Mandsaur میں گاندھی ساگر پناہ گاہ میں کھولا گیا۔
چیتا پروجیکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے، جناب موہن یادو نے کہا کہ بھارت میں مدھیہ پردیش، دنیا میں ایسا واحد مقام ہے، جہاں چیتوں کو پھر سے بسانے کا عمل کامیاب رہا ہے۔ Kuno نیشنل پارک میں 28 چیتے ہیں، جبکہ گاندھی ساگر پناہ گاہ میں 2 چیتے ہیں۔
اگلے مہینے بوتسوانا سے 8 چیتے Kuno نیشنل پارک میں لائے جانے کی امید ہے۔