مدھیہ پردیش میں اندور ضلعے کے بھاگیرتھ پورہ علاقے میں آلودہ پانی پینے سے 8 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ 35 سے زیادہ لوگ، الٹی اور دَست میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ اِس واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے مہلوکین کے کنبوں کو دو دو لاکھ روپے کی مالی اعانت دینے کا اعلان کیا ہے اور افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کے مناسب علاج کو یقینی بنائیں۔ اُن کی ہدایت کے بعد ایک زونل افسر اور ایک اسسٹنٹ انجینئر کو معطل کر دیا گیا، جبکہ انچارج ڈپٹی انجینئر کو برخاست کر دیا گیا۔ اِس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
Site Admin | December 31, 2025 10:12 PM
مدھیہ پردیش کے اندور میں آلودہ پانی پینے کے باعث 8 افراد کی موت ہوگئی