January 1, 2026 9:45 AM | MP - Water

printer

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے Bhagirathpua علاقے میں آلودہ پانی پینے کے بعد، بیمار ہونے والے لوگوں کی خیریت معلوم کی اور اِس سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے Bhagirathpura علاقے میں آلودہ پانی پینے کے بعد، بیمار ہونے والے لوگوں کی خیریت معلوم کی اور اِس سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کَل شام کئی اسپتالوں کا دورہ بھی کیا اور متاثرہ مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کرے گی اور مستقبل میں اِس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اندور ضلعے کے Bhagirathpura علاقے میں آلودہ پانی پینے کی وجہ سے لوگوں کے بیمار ہونے کے واقع سے متعلق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کَل شام میڈیا کے افراد کو بتایا کہ 40 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اب تک جانچ کی گئی ہے۔ اِن میں 2 ہزار 456 افراد کے اندر علامات پائی گئی ہیں۔ کُل 212 مریض کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اِن میں سے 50 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے، جبکہ 162 مریضوں کا اب بھی علاج چل رہا ہے۔ زیر علاج مریضوں کے ساتھ ملاقات کے بعد، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اُن کی حالت مستحکم ہے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ریاستی سرکار پوری طرح لوگوں کو ہر طرح کی امداد دینے کیلئے عہدبستہ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سبھی متاثرہ افراد کے مفت اور معیاری علاج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مناسب اسٹاف اور وسائل میونسپل کارپوریشن کو فراہم کیے جائیں گے، جبکہ پینے کے پانی کی سپلائی کیلئے مزید پانی کے ٹینکروں کا انتظام کیا جارہا ہے اور رسنے والے پانی کے ٹینکروں کی سبھی جگہوں کی فوری طور پر مرمت کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔