March 10, 2025 10:22 AM | MP Budget Session

printer

مدھیہ پردیش کی 16ویں ودھان سبھا کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔

مدھیہ پردیش کی 16ویں ودھان سبھا کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس 24 مارچ تک جاری رہے گا۔ اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر کَل ایوان پہنچے اور بجٹ اجلاس کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:

VC – Sanjeev Sharma – Budget

مدھیہ پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اِس 15 روزہ اجلاس میں ایوان کی کُل 9 نشستیں ہوں گی۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری AP سنگھ نے بتایا ہے کہ اس بجٹ اجلاس کے لیے ایک ہزار 448 ستارے والے سوالات جبکہ ایک ہزار 491 بغیر ستارے والے سوالات سمیت کَل 2 ہزار 939 سوالات کی معلومات اسمبلی سکریٹیریٹ کو موصول ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش کی 16 ویں اسمبلی کا یہ پانچواں اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔