February 25, 2025 10:40 AM

printer

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقد 2 روزہ عالمی سرمایہ کاری اجلاس آج اختتام پذیر ہوگا۔

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقد 2 روزہ عالمی سرمایہ کاری اجلاس آج اختتام پذیر ہوگا۔مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹّر اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر منوہر لال مدھیہ پردیش کی مربوط ٹاؤن شپ پالیسی Redensification اور مدھیہ پردیش ہاؤسنگ ری ڈیولپمنٹ پالیسی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس کے پہلے دن کے تعلق سے بڑی تعداد میں   سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ سرمایہ کاری میں دلچسپی، MOUs اور22  لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز موصول ہوئی ہیں۔  اِس دو روزہ کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، سرکردہ صنعت کاروں کے ساتھ بالمشافہ میٹنگیں کر رہے ہیں اور ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔