December 7, 2025 9:38 PM

printer

مدھیہ پردیش میں 10 مائونوازوں نے ہتھیار ڈالے ہیں، جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے جس پر 77 لاکھ روپئے کا انعام تھا

مدھیہ پردیش نے، نکسلزم کے خاتمے کی اپنی کوششوں میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی موجودگی میں بالاگھاٹ ضلعے میں 10 نکسلیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ اِن لوگوں نے یہ خودسپردگی ’’بازآبادکاری سے نئی زندگی تک‘‘ پروگرام کے تحت کی ہے۔ اِن نکسلیوں میں کمانڈر سریندر عرف کبیر بھی شامل ہے جس پر 77 لاکھ کا انعام تھا۔ خودسپردگی کے اِس واقعے سے ریاستی سرکار کی، نکسلیوں کی بازآبادکاری پالیسی کے موثر ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی سرکار کا مقصد، نکسلزم کو مکمل طور پر ختم کرنا اور مدھیہ پردیش کو نکسل تشدد سے پاک کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بازآبادکاری کی اِس پالیسی کے ذریعے، گمراہ افراد کو اصل دھارے میں لانے، انھیں باوقار زندگی بسر کرنے اور اُن کو سماج میں دوبارہ شامل کرنے کا راستہ ہموار ہوا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔