مدھیہ پردیش میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِثانی SIR کا عمل تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اِس کے تحت چناؤ کمیشن کی ہدایات پر ذاتی تفصیلات سے متعلق فارمس کو ڈیجیٹل شکل دینے کا کام تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
ایک رپورٹ۔ VC – Vipin
ریاست کے چھ ضلعوں نے یہ کام 100 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ اعلیٰ چناؤ افسر سنجیو کمار جھا نے بتایا کہ اب تک پانچ کروڑ 33 لاکھ سے زیادہ فارمس کو ڈیجیٹل شکل دی گئی ہے، جو مجموعی کام کا تقریباً 93 فیصد ہے۔ انہوں نے سرکاری عملے، BLOs اور شہریوں کی اجتماعی کوششوں کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی کہ اُن کے اشتراک کی وجہ سے یہ کام ریکارڈ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 39 ضلعوں میں 95 فیصد سے زیادہ کام پورا ہوچکا ہے، جبکہ پانچ ضلعوں میں 92 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوگیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے SIR کے نظام الاوقات میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ اِس کے تحت BLOs اب 11 دسمبر تک ذاتی معلومات سے متعلق فارمس بھر سکیں گے۔ ووٹر فہرستوں کا مسودہ اِس مہینے کی 16 تاریخ کو شائع کیا جائے گا۔ دعوے اور اعتراضات 15 جنوری تک قبول کئے جائیں گے۔ حتمی ووٹر فہرستیں اگلے سال 14 فروری کو شائع کی جائیں گی۔
بھوپال سے Vipin کمار مشرا کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں….